گلگت بلتستان

حکومتی امداد ناکافی ہے، پھنڈر کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے، مطالبہ

گلگت(نامہ نگار)سابق امید وار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان قاری غلام اکبر کی زیر نگرانی مقامی ہوٹل میں ایک میٹنگ منعقد ہوا ۔جس میں نمبر دار پھنڈر عبد اللہ جان ،ایکس سولجر کے سیکریٹری اطلاعات حوالدار شکور خان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔میٹنگ میں حالیہ زلزلے کے باعث وادی پھنڈر میں ہونے والے نقصانات اور حکومتی امداد کے حوالے سے تفصیلی گفت و شنید کی گئی ۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سابق امید وار قانون ساز اسمبلی قاری غلام اکبر ،نمبر دار پھنڈر ،سیکریٹری اطلاعات ایکس سولجر حوالدار شکور خان نے کہا کہ وادی پھنڈر حالیہ زلزلے سے شدید متاثر ہوا ہے ۔اس ٹھٹھرتی سردی میں عوام کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔اجلاس میں حکومت کی طرف سے امدادی پیکج کو نا کافی قرار دیتے ہوئے مزید امداد کی پر زور اپیل کی گئی اور کہا گیا کہ گوپس پھنڈر کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے ۔اس موقع پر زلزلے سے متاثر خاندانوں کی بھر پور امداد کرنے پر مختلف این جی اوز کا بھی شکریہ ادا کیا ۔مقررین کا کہنا تھا کہ پھنڈر کے بالائی علاقے سیربل ،دلومل ،یونین کونسل ٹیرو و دیگر علاقے زلزلے کی باعث سخت متاثر ہوئے ہیں خاص طور پر وادی چھشی نالے کے عمائدین زلزلے اور اب سخت سردی کے باعث شدید مشکلات سے دو چار ہے ۔چھشی نالے کے عوام بنیادی سہولیات سے تا حال محروم ہے ۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ ،پاک فوج،چیف سیکریٹری،گورنر سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ وہ پھنڈر کے عوام خاص طور پر چھشی نالے کے عوام کے مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات اٹھائیں ۔ان علاقوں میں برفباری کے باعث عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے حکومت تاخیر کئے بغیر ان علاقوں میں امدادی کاموں کو مزید کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button