سیاستگلگت بلتستان
سینئر رہنمائوں کو وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی تعینات کرنا نیک شکون ہے، یاسر آفند
گلگت (عار ف حسین پونیالی ) فاروق میر اور حاجی عابد علی بیگ کا شمار مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں میں ہوتا ہے ۔ ان کی پارٹی کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ دونوں سینئر رہنمائوں کو وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی تعینات کرنا نیک شکون ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن سٹی گلگت کے جنرل سیکرٹری یاسر آفندی نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا۔ ان کہا کہنا تھا کہ فاروق میراور حاجی عابد علی بیگ کو وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی تعینات کرنے سے مسلم لیگ کے رہنمائوں اور کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڈ رہی ہے ۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی اور علاقے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرینگے ۔