گلگت بلتستان

گلگت میں آرمی پبلک سکول کے شہیدوں کو خراج عقیدت، شمعیں روشن

گلگت (حیدر علی گوجالی ) شہر گلگت میں صوبائی محکمہ اطلاعات کے دفتر میں بھی سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے کئے تقریب ہوئی اور شمعیں روشن کی گئی۔ تقریب میں صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال، چیف سکریٹری، آئی جی پی ظفر اقبال اعوان، سکریٹری دا خلہ احسان اللہ بھٹہ، ڈپٹی ڈائریکٹراطلاعات فاروق احمد اور پرنسپل اے پی ایس گلگت کرنل جہانگیرنے خصوصی شرکت کی۔

اس کے علاوہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام ائیر پورٹ چوک میں، سول سوسائٹی تنظیموں کے زیر اہتمام آرمی پبلک سکول جٹیال میں اور جوبلی لائف انشورنس کے طرف سے ریڈیو پاکستان کے سامنے شمعیں روشن کیے۔ مختلف چوک چو راہوں پر سول سوسائٹی تنظیموں کے زیر اہتمام گزشتہ برس آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرنے شمعیں روشن کی گئی۔

001

اس کے علاوہ گزشتہ کئی سالوں کے دوران کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور دہشت گردی کی زد میں آکر جان بحق ہونے والے افراد اور پاک فوج کے بہادر جوان اور اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور یکجہتی کے طور پر شمعیں روشن کیں۔

002

ان تمام سرگرمیوں میں انسانی حقوق کے کارکنان ، سول سوسائٹی کے افراد، طلبہ اور زرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے افراد کے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مردوں کے شانہ بشانہ خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے مقررین نے پشاور سکول میں شہید ہونے والے بچوں کو خراج عقیدت پیش کی اور ان کی قربانی کو سلام پیش کیں۔ ان کی قربانی کی بدولت آج ہماری قوم متحد ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے دیوار بننے والے پاک فوج کے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ انھوں نے معاشرے میں رہنے والے تمام افراد کو مل کر منظم جدوجہد کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ہمارے ملک سے دہشت گردی کا صفایا ہوسکے۔ امن کے لئے جدو جہد کرنے والے افراد لائقِ تحسین ہیں جو مصائب اور مشکلات کے باوجود اس عظیم مشن پر کاربند ہیں اور انسانیت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے ہیں۔ امن اور خوشحالی اس وقت تک میسرنہیں آسکتے جب تک معاشرے کے تمام افراد ان اصولوں پر کاربند نہیں رہتے جس کے زریعے ایک دوسرے کے حقوق کا احترام اور حقوق کا حصول مممکن ہو۔ اس حوالے سے علم وآگاہی پر زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر آرمی پبلک سکول پشاور اور دہشت گردی کے دیگر واقعات میں جان بحق ہونے والے افراد کے حق میں اور ان کی روحوں کی بلند رجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ ان سرگرمیوں میں ننھے منھے بچوں سے لیکر باریش بزرگ افراد نے شرکت کی اور ان کے آنکھوں میں آنسو تھے۔ شرکاء نے شہیدوں کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر وجمیل نصیب ہونے کہ دعا کی۔

003

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button