گلگت بلتستان

شگر: نرغوڑو بجلی گھر کیلئے مشینری لیجانے والی سڑک کھل گئی

شگر(عابد شگری)اسسٹنٹ کمشنر شگر امیرخان کی ذاتی کاوشوں کی وجہ سے نر غوڑو بجلی گھر کیلئے مشینری لیجانے والی سڑک کھل گئی۔ نرغوڑو بجلی گھر تک جانے والی نئی تعمیرہونے والی سڑک جو کہ ایک مقامی شخص کے گھر کو مسمار کئے بغیر تعمیر نہیں ہوسکتا تھا جبکہ وہ شخص سڑک کی تعمیر کےحق میں نہیں تھا اور سڑک ایک سال سے نامکمل پڑا ہوا تھا۔ تاہم گذشتہ دنوں اے سی شگر امیر خان نے محکمہ برقیات کے چیف انجینئر اور ایکسئین کیساتھ علاقہ میں جاکر متعلقہ شخص سے بات چیت کی اور اسسٹنٹ کمشنر شگر نے اس شخص کو سڑک کی تعمیر کیلئے راضی کرلیا اور ایک سال سے پینڈنگ سڑک کھل گئی۔ اس سڑک کی تعمیر مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بلڈنگ تیار ہونے کے بائوجود اس کی مشینری ابھی تک پاور ہائوس نہیں پہنچ سکا تھا ۔ علاقے کے لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر شگر کی اس کاوش کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو زبردست الفاظ میں سراہا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button