گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ

سکردو(رضاقصیر ) سانحہ پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے روندو یوتھ فورم، بلتستان یوتھ الائنس اور سول سوسائٹی بلتستان کے زیر اہتمام یادگار شہدا پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قانون ساز اسمبلی کیپٹن (ر) سکندر علی نے کہا کہ سانحہ پشاور کے درد انگیز واقعات کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین و ایمان نہیں ہوتا ان کو مسلما ن نہ کہا جائے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آخری دہشت گردوں کے خاتمہ تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھا جائے۔

relly 01

ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون اشرف صدا نے کہا کہ ہم سب کو متحد ہونا ہو گا۔ ملک کو مستحکم کرنے کیلئے ہمیں مذہبی اور فرقوں کے خول سے نکل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف اپنے رویے میں کوئی نرمی نہیں لائے گی۔

سول سوسائٹی کے ممبر بشارت ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں پر فائرنگ کرنے والوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے ہمیں امید پیدا ہوتی جارہی ہے کہ بہت جلد ملک گیر سطح پر یہ سوچ فروغ پائے گی۔ انہوں نے 16 دسمبر کو بچوں کا عالمی دن کے طور پر منانے کا مطالبہ کیا۔

روندو یوتھ فورم کے صدر جاوید حسین نے سانحہ پشاور کے حوالے سے ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا گیا، گلگت بلتستان میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد میں شہدا سانحہ پشاور کو شاندار الفاظ میں خراج عقید ت پیش کیا گیا۔

تقریب کے بعد سانحہ پشاور کے شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ دوسری جانب مختلف سکولوں کی جانب سے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی یاد میں ریلیاں نکالی گئی اور شمعیں روشن کی گئی ۔

relly 02

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button