گلگت بلتستان

ٹیکس کو واپس نہیں لیا گیا تو گندم سبسڈی سے بڑی تحریک شروع کرینگے۔ کوارڈینیٹرعوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان

گلگت (چیف رپورٹر) نام نہاد صوبائی حکومت غیر قانونی فیصلوں سے باز رہے۔ جب تک مکمل آئینی حقوق نہیں ملتے ہیں بالواسطہ اور بلا واسطہ تمام ٹیکسز وصول کرنا غیر قانونی ہے۔ اگر فیصلے کو واپس نہیں لیا گیا تو گندم سبسڈی سے بڑی تحریک شروع کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے کوارڈینیٹر وجاہت گلگتی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بغیر حقوق کے کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوتا ہے جبکہ نئی صوبائی حکومت اپنی شاہ خرچیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنا چاہتی ہے ۔ اگر اس فیصلے کو واپس نہیں لیا گیا تو عوامی طاقت سے حکومت کے ایوانوں کو ہلا کر رکھ دینگے۔ حکومت اقتدار کے نشے میں غلط فیصلے کرنے سے باز رہے بصورت دیگر نہ رکنے والی تحریک کا آغاز کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button