Uncategorized

ہنزہ سے گلگت جاتے ہوے ایمبولینس حادثے کا شکار، مریضہ جان بحق، بیٹی زخمی

ہنزہ( اجلال حسین ) ہنزہ سے گلگت جاتے ہو ئے تحصیل ہیڈکواٹر علی آباد کے ایمبولنس کو سکندر آباد نگر کے مقام پرحادثہ پیش آیا۔ حادثے میں مریضہ خاتون جان بحق ہوگئی، جبکہ ان کی ملکہ نامی بیٹی سر پرچوٹ لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئی۔

گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے ایمبولنس میں ہنزہ علی آباد سے مقامی خاتو ن مریض کو لیکر گلگت جارہی تھی کہ  اسکندر آباد نگر کے مقام پر ایمبولنس کو حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں مریضہ خاتون جان بحق ہوگئی جبکہ ان کی بیٹی شدید زخمی ہو گئی ۔ مریضہ کے ساتھ جانے والا ان کا بیٹا، پوتا، انکی بیٹی اورایمبولنس ڈائیور معجزانہ طور پر بچ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسکند ر آباد پولیس موقعے پر پہنچ گئی، جہاں سے اسکندر آباد ہسپتال کے ایمبولنس میں حادثے کے شکار افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر گلگت منتقل کر دیا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button