گلگت بلتستان

اینٹی ٹیکس موومنٹ کے رہنما عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں چلاس پہنچ گئے

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اینٹی ٹیکس موومنٹ گلگت بلتستان کے عہدیدار چلاس پہنچ گئے عوام سے اینٹی ٹیکس تحریک کامیاب کرنے کے لئے مکمل تعاون کرنے کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اینٹی ٹیکس مومنٹ کے درجنوں رہنماء 14جنوری کو اینٹی ٹیکس ہڑتال کی کامیابی کے لئے عوامی رابط مہم لیکر چلاس پہنچ گئے۔اینٹی ٹیکس مومنٹ کے رہنماؤں نے پی ڈبلیوڈی دفتر میں ٹھیکیداروں سے ملاقات کے بعد بازار کمیٹی کے صدر واراکین سے بھی ملاقات کی اس کے بعد ریلی کی شکل میں مین بازار سے ہوتے ہوئے صدیق اکبر چوک پہنچے ۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے اٹھا رکھے تھے جس پر اینٹی ٹیکس نعرے درج تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اینٹی ٹیکس تحریک کے عہدیداروں نے کہا کہ ہم بے آئین خطے کے رہائشی ہیں کسی بھی صورت ٹیکس نہیں دینگے حکومت پہلے ہمیں ہمارا حق دیں پھر ٹیکس لیں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے عوام یکجان ہیں اب ہمیں کوئی آپس میں نہیں لڑا سکتا ہے ہم بھائی بھائی ہیں آیندہ ہم ایک قوم بنکر اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرینگے انہوں نے کہا کہ اینٹی ٹیکس مومنٹ تحریک عوام کو عوام کا حق دلائی گی انہوں نے کہا کہ ٹیکس ظالمانہ اقدام ہے وفاقی حکومت فوری ٹیکس واپس لیں انہوں نے دیامر کے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اینٹی ٹیکس مومنٹ کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے 14جنوری کو مکمل ہڑتال کریں تاکہ وفاقی حکومت ٹیکس واپس لینے پر مجبور ہوسکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button