سیاست

ن لیگ ہنزہ کے اجلاس کے دوران تحصیل صدر کو ‘دفتر سے باہر نکالنے، زدوکوب کرنے’ پر نوٹس، ضلعی صدر جان عالم نے اجلاس طلب کر لیا

ہنزہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 11 فروری کو ضلعی سیکریٹریٹ ہنزہ میں غیر متعلقہ اور غیر رسمی اجلاس رکھی گئی جس کی صدارت سب ڈویژنل صدر جاوید اقبال کر رہے تھے۔ اس اجلاس کے حوالے سے وضاحت طلب کرنے پر تحصیل صدر ہنزہ مجید خان کو مبینہ طور پر دفتر سے گھسیٹتے ہوئے باہر نکالا گیا اور انہیں گالم گلوچ کرتے ہوئے انہیں زود کوب بھی کیا گیا۔

ضلعی صدر ضلع ہنزہ جان عالم نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تحصیل،سب ڈویژن اور ضلعی کابینہ پر مشتمل ایک ہنگامی اجلاس مورخہ 14فروری بوقت 11بجے ضلعی سیکریٹریٹ میں طلب کیا ہے جس میں پارٹی میں پائے جانے والی سنگین بے قاعدگیوں کا سختی سے نوٹس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس اجلاس میں تحصیل سب ڈویژن اور ضلعی کابینہ لے منتخب عہدیداران حصہ لیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button