گلگت(کرائم رپورٹر) جوٹیال تھانہ کے حدودمیں ریڈیوپاکستان کے قریب قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طالب علم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر بارہ بورپستول سے خودپر گولی چلاکر اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا۔
زرائع کے مطابق یاسین ہندور سے تعلق رکھنے والا ذوالفقار آباد کے رہائشی22سالہ نوجوان عبدالسلام ولد تتی خان نے جمعہ کی صبح چھ بجے کے قریب اپنے بیڈ روم کے اندر مبینہ طور پر خود پر گولی چلائی۔ گولی کی آواز سن کر گھر والے کمرے میں پہنچے تو وہ خون میں لت پت پڑا تھا اور اسکی جان نکل چکی تھی۔اطلاع ملنے پر جوٹیال پولیس کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور زرائع کے مطابق عبدالسلام کا ذاتی موبائل اور لیپ ٹاپ تحویل میں لیکرمزید کاروائی کا آغاز کردیا۔
پولیس کارووائی کے بعد نوجوان کی نعش کو اسماعیلی قبرستان زوالفقارآباد میں سپردخاک کیا گیا۔ عبدالسلام بہت ہردلعزیز نوجوان اور شاعر بھی تھا اور کے آئی یو سے بی بی اے آنرز کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔