سیاست

چیف سیکریٹری اور سپیکر نے گلگت بلتستان حکومت کی حیثیت واضح کر دی ہے، سعدیہ دانش رہنما پیپلز پارٹی

گلگت( خبرنگار خصوصی)سابق صوبائی وزیر و سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ سپیکر اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے صوبائی حکومت کی حیثیت واضح کردی ہے کہ وہ کتنے پانی میں ہیں ۔آئینی حقوق باری صوبائی کابینہ اور سپیکر کو ہی کوئی امید نہیں تو وہ عوام کو کیا حقوق دلائینگے اور یہ اصل میں ن لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومت کی بد نیتی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کو کوئی حق دینا نہیں چاہتے ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی گزشتہ روز مقامی اخبارات میں چھپنے والی خبر پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اصل حکومت منتخب نمائندے نہیں بلکہ چیف سیکریٹری کررہاہے اور کہا کہ گلگت بلتستان وقاق سے بھیک نہیں مانگ رہی ہے بلکہ وفاق گلگت بلتستان سے آمدنی کمارہی ہے جس میں جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں،سوست ڈرائی پورٹ سے کسٹم کی شکل میں ،ٹرافی ہنٹنگ ،پہاڑوں کی ریالٹی ،معدنیات اور سب سے بڑ ھ کر انرجی پراجیکٹ کے لئے یہاں کا پانی استعمال کررہے ہیں ۔سعدیہ دانش نے کہا کہ گلگت بلتستان پر وفاقی حکومت کا کوئی احسان نہیں جی بی کا اپنا پیسہ ہے جو وفاق یہاں سے لے رہاہے ۔ن لیگ کی صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت صرف گلگت بلتستان سے لینا جانتے ہیں اور کچھ دینے کا سوچ تے بھی نہیں ہے ۔صوبائی سیکریٹری اطلاعات PPPگلگت بلتستان نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں لوگوں کو ان کی زمینوں کے معاوضے باقاعدہ ادا کئے جاتے تھے لیکن ن لیگ کے دور میں لوگوں کی زمینے زبردستی الارٹ کی جاتی ہے لیکن ان کو ایک پیسہ بھی نہیں ملتا ہے ۔ انہوں نے کہا اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنے والوں کو صرف دھمکیاں دینے اور جس سے واضح ہورہاہے کہ اظہار رائی پہ قد غن لگانا سب سے بڑی ڈکٹیٹر شپ ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button