سیاست

مبینہ طورپر جعلی نوٹیفیکیشن کے ذریعے عہدیدار بننے والوں کے خلاف پیپلز پارٹی کوہستان کے اراکین اور رہنماوں کو احتجاج

کمیلہ کوہستان ( نمائندہ خصوصی) کوہستان میں پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچانے والے سابق صدر اور جنرل سکرٹری ہیں ، کارکنوں کی مشاورت کے بغیر خود کو عہدیدار بناکر جعلی نوٹیفیکیشن کا سہارا لینے والوں نے پارٹی کی ساکھ خطرے میں ڈال دی ہے۔پارٹی بچانے کاو قت قریب آگیاہے ،ہم جیالوں کو مایوس نہیں ہونے دیں گے ۔ ملک معشوق الرحمن ۔ملک درویش خان اور ملک افسر خان کی میڈیا سے گفتگو۔پیر کے روز کوہستا ن میڈیا سنٹر کمیلہ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں حلقہ پی کے اکسٹھ کے سابق امیدوار ملک معشوق الرحمن ، سابق تحصیل داسو کے صدر ملک درویش ، سابق سینئر نائب صدر ملک افسر خان نے بتایا کہ ہم پیپلز پارٹی کے منشور پر عمل پیرا ہیں ، پارٹی وکروں کو بائی پاس کرکے سابق صدر سیف الملوک اور جنرل سکرٹری زربلند نے جعلی نوٹیفیکشن کے ذریعے خود کو دوبارہ صدر اور جنرل سکرٹری ظاہر کیاجس سے کارکنوں میں تشویش ہے ۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر خان زادہ خان، جنرل سکرٹری ہمایون خان ، ڈویژنل صدر شازی خان سے مطالبہ ہے کہ زمینی حقائق کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پارٹی کارکنوں کی مشاورت سے دوبارہ انتخابات کرایا جائے تاکہ پیپلز پارٹی کی ساکھ کوہستان میں ایک بار پھر بحال ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ صرف عہدوں کیلئے پارٹی میں ہیں اور ہم منشور پر عمل پیراں ہیں ۔الیکشن کے ذریعے جو بھی عہدیدار منتخب ہوا اُسے تسلیم کریں گے ۔ اس وقت پیپلز پارٹی دو دھڑوں میں تقسیم ہے ۔اس سے قبل انہوں نے پٹن میں مشرف کے بیرون ملک بھیجنے پر پارٹی قیادت کی کال پر ریلی بھی نکالی ،جس میں کثیر تعدا دمیں لوگوں نے شرکت کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button