گلگت بلتستان

اقوام متحدہ کے وفد کی گلگت بلتستان میں تعلیم کے فروغ، غربت کے خاتمے اور قیام امن کے کاموں میں دلچسپی کا اظہار

گلگت(پ ر)صوبائی وزیر اطلاعات و تعلیم حاجی محمد ابراہیم ثنائی سے یو این (UN)کے نمائندہ کی ملاقات،گلگت بلتستان میں تعلیم،غربت کے خاتمے اور قیام امن میں بہتری کیلئے دلچسپی کا اظہار، UNکے نمائندہ وفد کو گلگت بلتستان میں تعلیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں UNکے فوکل پرسن ڈاکٹر اعجازالحق کی قیادت میں UN کے ریذیڈنٹ کواڈینیٹر و ہیو من کواڈینٹر نیل بونہسے اور Kay schwendnger و دیگر نے صوبائی وزیر اطلاعات و تعلیم حاجی محمد ابراہیم ثنائی سے بدھ کے روز ،ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفد نے گلگت بلتستان میں سیاحت وثقافت کے فروغ کے حوالے بھی اپنے دلچسپی کا بھی اظہارکیا۔اس موقع پر صبائی وزیر اطلاعات نے نمائندہ وفد کا شکریہ ادا کیا اور گلگت بلتستان میں تعلیم،صحت،سیاحت وثقافت کے فروغ کے حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے کیئے گیئے اقدامات سے آگاہ کیا۔حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے نمائندہ وفد کو ان شعبوں کی بہتری کے حوالے خواہش کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا۔UNوفد نے مستقبل میں ان تمام شعبوں کی بہتری کیلئے رہنمائی اور قیادت کے اتھ ساتھ تعلیم نسواں کی بہتری کے حوالے سے بات چیت کی۔اس موقع پر محکمہ تعلیم اور محکمہ اطلاعات کے سربراہان بھی شریک تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button