گلگت بلتستان
گوجال کے طلبہ و طالبات کے لئے جمع کیے گئے 10 کروڑ روپوں میں سے 7 کروڑ کا کوئی اتا پتا نہیں ہے: وزیر بیگ
گلگت ( مون شیرین) سپیکر قانون ساز اسمبلی وزیر بیگ نے کہا ہے کہ انہیں عوام نے منتخب کہا ہے اور عوام کی خدمت ان کااولین فرض ہے۔ "اگر مھجے اپنے مفادات سے غرض ہوتا تو میں اقتدار اور مراعات لے کرعیاشی کرتا، حکومت کی طرف سے دو گاڑی ، پانچ ملازمین، گھراور تنخواہ لے کر بیٹھتا لیکن نہیں آج جس عہدے پر ہوں وہ میرا عوام کی مرہون منت ہے۔” ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ایک نجی سکول میں منقدہ سالانہ تقسیم انعامات کے تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر حکومت نے متاثرین گوجال کے طلبا وطلبات کے تعلیمی اخراجات کی مد ہیں 10 کروڑ روپے صوبائی حکومت کو دیئے تھے، جس میں سے صرف 3 کروڈ روپے ادا کیے گئے ہیں اور باقی کا کوئی اتا پتا نہیں چلا۔ کرپشن کی وجہ سے پارٹی بدنام ہو چکی ہے لیکن وزراء کو اضافی عہدے دیے جارہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہنزہ نگر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرر کے لئے متفقہ طور ساس ویلی کو منتخب کیا گیا ہے لیکن 3 سال گزرنے کے باوجود ہیڈکوارٹر نہ بنانا تشویش ناک امر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں ہمشہ حق کی بات کرتا رہوں گا۔ محکمہ تعلیم میں صرف دو افراد کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے تمام کرپشن کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی ضرورت ہے۔