جرائم

دیامر پولیس کی کاروائی، داریل سے اشتہاری ملزم گرفتار

چلاس(بیوروچیف)ایس ایچ او سٹی تھانہ چلاس شاہ سرور کی قیادت میں پولیس ٹیم کی داریل پدیال میں کامیاب کاروائی ،تھانہ داریل کو مختلف مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار ،مجرم کی گرفتاری پر صوبائی حکومت کی جانب سے پانچ لاکھ روپے انعام بھی مقرر تھی۔خفیہ اطلاع پر سٹی تھانہ چلاس کے ایس ایچ او شاہ سرور کی قیادت میں ایس آئی پی شیر محمد ،ایس آئی پی مجیب الرحمان،اے ایس آئی عبدالغفار و دیگر پر مشتمل ٹیم نے داریل پدیال میں چھاپہ مارا اور سنگین جرائم میں مطلوب مجرم اشتہاری رحمت ساکن داریل پدیال کو گرفتار کر لیا۔ملزم تھانہ داریل کو مقدمہ علت نمبر 13/05زیر دفعہ302/324/353/427/186/34 ت پ میں مطلوب تھا اور ترک سکونت کر کے قانون سے روپوش تھا۔ملزم کی گرفتاری پر صوبائی حکومت کی جانب سے پانچ لاکھ روپے انعام بھی مقرر کیا گیا تھا۔ملزم کو گرفتارکر کے سٹی تھانہ چلاس منتقل کر دیا گیاہے۔اس سے قبل بھی ایس ایچ او مذکور متعدد مجرمان کو گرفتار کر چکے ہیں۔جن کے سروں کی قیمت مقرر تھی۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button