سیاست

الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود گورنر اور وزیر اعلی کے دورہ ہنزہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، فتح اللہ خان رہنما تحریک انصاف

ہنزہ ( اجلال حسین ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حافیظ الرحمن ، گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور صوبائی کا بینہ کے ممبران ضمنی انتخابات سے قبل ہنزہ کے دورہ پر جا کر علاقے میں خون خرابے کر ناچاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری فتح اللہ نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا۔ انہوں کہا کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے گزشتہ روز ہنزہ میں ضمنی انتخابات کے مکمل ہو نے تک نہ صرف وزرا ء بلکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ، گورنر گلگت بلتستان کی عوام سے ملاقاتیں ا ور مختلف سرکاری اداروں کے ملازمین کو تبادلے کرنے پر بھی پابند ی لگا دی ہے اس کے باوجود ہمارے وزیر اعلیٰ اور وزراء ان کی نوٹیفکشن کو نظر انداز کرتے ہوئے ہنزہ کا دورہ کر رہے ہیں جسے ہم بھر الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان ان کی ایسی حرکتوں کو یہی سمجھتی ہیں کہ حکومت میں بیٹھ کر اپنی ہی توہین کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وز یر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ احافیظ الرحمن ، گورنر گلگت بلتستان اگر اتنا ہی عوام ہنزہ کے ساتھ ہمدری اور خلوص رکھتے تو جنرل انتخابات کے بعد تقریباً ایک سال کا عرصہ گزار رہا ہے ہنزہ کا دورہ ہیں کیا جبکہ وسری جانب حالیہ بارشوں میں ہنزہ کے مختلف علاقے خصوصاً شمشال اور چیپرسن متاثرہو ئے جبکہ بارشوں کے باعث درجنوں خاندان متاثر ہوئے متاثرین کی حوصلہ بڑھنے کے لئے د ورہ کرتے مگر ایسا نہیں ہوا جوں ہی الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہمارے حکمرانوں کو ہنزہ کے عوام یا آگئے انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات ہونے تک کوئی بھی وزیر یا وزیر اعلیٰ ، گورنر ہنزہ میں کرنے والے مختلف عوامی اجتماعات کو فی الفور بند بصورت دیگر علاقے کی امن کو خراب کرنے میں صوبائی حکومت کا ہاتھ سمجھا جائے گا انہوں چیف الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان ا پنی ہی نو ٹیکفشن کا لاج رکھتے ہوئے ضمنی انتخابات سے قبل وز راء اور دیگر صوبائی حکمرانوں کا دورہ ہنزہ پر پابندی لگا یا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیدا نہ ہو۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button