گلگت بلتستان

کوہستان، پٹن سے بشام جانے والی کار گہری کھائی میں گرنے سے چھ افراد جان بحق ہوگئے

کوہستا ن(شمس الرحمن کوہستانیؔ ) کوہستان میں موٹر کار شاہراہ قراقرم سے لڑھک کر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری ڈرائیور سمیت 6افراد جاں بحق ، حادثے کے بعد پٹن کوہستان میں کہرام مچ گیاچاروں طرف سوگ۔وقوعے کے مطابق کوہستان کے علاقے میٹھا پانی بنکڈ کے مقام پر شاہراہ قراقرم پر المناک حادثہ پیش آیاہے۔ پولیس کے مطابق موٹر کار نمبر PSP-8پٹن سے بشام جارہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر شاہراہ قراقرم سے سینکڑوں فٹ نیچے گہری کھائی میں جاگری ،جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے ۔ مرنے والوں میں مجتبیٰ ولد دواد خان ، وکیل ولد فضل الرحمن ، محمد نبی ولد ستبر، جاوید ولد خان ممبر اقوام کھشوخیل ،ڈرائیور احسان للہ ولد خان ممبر قوم مہوربک خیل ،رحیم دادولد موسم خان قوم سوگو خیل شامل ہیں،مرنے والوں میں بیشتر لوگ جواں عمر تھے۔خاندانی ذرائع کے مطابق یہ تما لوگ کراچی سے فاضل علماء کے استقبال کیلئے بشام جارہے تھے کہ راستے میں بدقسمت سواری حادثے کا شکار بنی ۔حادثے کے بعد پٹن کوہستان میں کہرام مچ گیا اور لوگ سوگ کی وادی میں ڈوب گئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button