گلگت بلتستان

گلگت بلتستان آئینی سفارشات کمیٹی نے رپورٹ مکمل کر لی ہے، وزیر اعظم کی واپسی پر بریفنگ دی جائے گی، سرتاج عزیز

اسلام آباد(فدا حسین )گلگت بلتستان کی آئینی حقوق کے تعین کیلئے قائم کمیٹی کے چیرمین اور وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر گلگت بلتستان کے آئینی حقوق پر بریفنگ دیں گے۔

دفتر خارجہ میں ذرایع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت کی آئینی حقوق کے تعین کے لئے قائم کمیٹی نے اپنا کام مکمل کر کے رپورٹ تیار کر لی ہے اور وزیر اعظم کی وطن واپسی پر انہیں اس بارئے میں بریفنگ دیں گے۔ اس کے بعد مزید کام کیا جائے گا۔واضح رہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کومذکورہ کمیٹی کا چیرمین بنانے کا اعلان وزیر اعظم نواز شریف نے سال 2015میں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دنوں میں کیا تھا تاہم اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن 14اکتوبر 2015کو جاری کیا گیا تھا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button