سیاست

عام آدمی پارٹی نے عہدیداروں کی تعیناتی کا کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا تھا، جنرل سیکریٹری خالد نوید

گلگت(سپیشل رپورٹر)عام آدمی پارٹی گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری خالدنوید نے اپنے جماعت کے دیگر عہدیداروں ضلع دیامر کے صدر مظہر حسین ، صوبائی نائب صدر خورشید،صوبائی ڈپٹی سیکریٹری فضل احمدو دیگر عہدیداروں کے ہمرہ اتوار کے روز گلگت پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ظفر شادم خیل جیسے مفاد پرستوں کو پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے ہم نے ان کو پہلے ہی پارٹی ڈسپلنگ کی خلاف ورزی کرنے پر شوکاز جاری کردیا تھا وہ عام آدمی پارٹی میں آکر خاص آدمی بننا چاہتے تھے اور اپنے مقاصد کے لئے ہماری جماعت کو استعمال کرنا چاہتے تھے جس پر ہم نے انہیں پہلے ہی شوکاز جاری کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ان کے ہمراہ ضلعی عہدیداروں کے نام پر جعلی نوٹفکیشن لایا ہے ۔پارٹی کی مرکز کی طرف سے کوئی ضلعی عہدیداروں کا نوٹفیکیشن جاری نہیں ہو ا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چودھری ناصر محمود اپنا ویلفیر ادارہ چلاتا ہے جس کے تحت وہ سکول ،ہسپتال ،اور دیگر اپنے بساط کے مطابق ترقیاتی کام کراتا ہے اور ان منصوبوں کے لئے علاقے کے معززین کی طرف سے سلیکشن کے بعد کام شروع کیا جاتا ہے اس موقع پر عام آدمی میں حاجی شمشیر،نصرت زوار نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور چودھری ناصر محمود کی قیادت پراعتماد کا اظہار کیا ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گلگت بلتستان کے صوبائی دارالخلافہ سمیت دیگر علاقوں میں عوام صاف پانی کی سہولت سے محروم جبکہ شہر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوئی ہے اور شہر گندگی کے ڈھیر میں بدل گیا ہے اور بلدیہ کا لمبی تان کر سوگیا ہے حکومت فوری طورپر عوامی مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کریں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button