کالمز

مودی سرکار ا ور گلگت بلتستان 

 ریاض الحق

15 اگست يوم آزادی بھارت کے موقع پر بھارتی وزيراعظم نريندر مودی نے نئی دہلی کے لعل قلعے ميں اپنے خطاب کے دوران مقبوضہ کشمير ميں حاليہ صورت حال پر بات کرتے ہوئے اپنا کمان پاکستان کی طرف موڑ ليا۔ مقبوضہ کشمير ميں آزادی تحريک کو دہشت گردی قرار دے ديا۔ مودی کے تقريبا 100 منٹ کے خطاب ميں دہشت گردی ؛ پاکستان،( بلوچستان اور گلگت بلتستان ) مرکزی نکتہ رہا۔ اپنے خطاب ميں مودی نے کہا اب وقت آگيا ہے پاکستان بلوچستان ،گلگت بلتستان ،اور پاکستان کے زير قبضہ کشمير کے لوگوں پر کرنے والے مظالم کا جواب دے۔ مودی کو بلوچستان ،گلگت بلتستان سب ياد آ گيا پر مقبوضہ کشمير ميں ہونے والے مظالم نظر نہيں آئے ۔مقبوضہ کشمير ميں 90 فيصد لوگ بھارت سے آزادی چاہتے ہيں۔ اور مودی صاحب يہ بھی بول گئے ابھی تک انڈيا پاکستان کے درميان ہونے والے تين جنگوں ميں سے دو مقبوضہ کشمير کی وجہ سے ہوئی ہيں۔ مقبوضہ کشمير ميں بھارت کی حاليہ دہشت گردی سے50 سے زيادہ لوگوں کی جا ن چلی گئی۔ اور لاتعداد زخمی ہوئےہيں۔ مقبوضہ کشمير کے ليڈر برہان وانی کے قتل کے بعد 40 دنوں سے کرفيو لگا ہے۔

15 اگست کے دن پورے مقبوضہ کشمير کے لوگوں نے سوگ منايا۔مودی کے بيان کے بعد بلوچستان ،گلگت بلتستان ميں لوگوں نے مودی کے خلاف جلسے جلوس نکالے ۔مودی مردہ باد کے نعرے لگائے ۔مودی کے پتلے جلائے گئے ؛ إنڈيا مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ گلگت بلتستان حکومت کیجانب سے ايک بيان جاری کيا گيا ۔اور کہا گلگت بلتستان کا بچہ بچہ پاکستان کا وفادار ہے۔ مودی کو يہ جاننا چاہيے کہ بلوچستان ،گلگت بلتستان آ ج تک پاکستان سےعلائيدہ رہے ہيں نہ مقبوضہ کشمير کی طرح متنازہ ہيں۔ يہ سب مقبوضہ کشمير سے توجہ ہٹانے کی ايک سازش ہے۔ گلگت بلتستان کے لوگ کل بھی اپنے مقبوضہ کشمير کے مظلوم بھائيوں کے ساتھ تھے۔آ ج بھی ان کی آزادی تحريک کی حمائت کرتے ہيں۔جب تک مقبوضہ کشمير آزاد نہيں گا اس وقت تک ہم اپنے آپ کو مکمل نہيں سمجھتے ہيں۔

انڈيا کی جانب سے دمکياں دی گئی ۔ اگر پاکستان نے ممبیٔ جيسے حملے کئے تو بلوچستان سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ ادھر8 اگست کو کوئٹہ کے سول ہسپتال کے سامنے ايک خودکش حملے ميں 74 افراد شہيد 150 زخمی ہوئے ۔ پاکستان کے سينئر اور ملٹری حکام اسے بھارتی خفيہ ايجنسی َََ را َ کی پاک چين اقتصادی راہداری ( سی پيک ) اور بلوچستان ميں امن کی صورت حال کوخراب کرنے کی کوشش قرار دی۔ اگر بھارت پاکستان کے اندرونی معاملات ميں مداخلت سے باز نہيں آتا ہے تو ۔۔پاکستان کو بھی بھارت سے آزادی تحريک تامل نائو،، ناگا لينڈ،،،آسام،، تری پورہ،، منی پور،، مشرقی پنجاب،،( خالصتان ) شمالی مشرقی بھارت،، سميت کئی عليحدگی کی تحريکيں چل رہی ہيں پاکستان بھی دنيا کو بتائے تاکہ بھارت کا سياہ چہرہ دنيا کے سامنے آئے۔

ان حالات ميں بھارت اور مودی سرکار ہوش ميں آجائے ۔اور پاکستان کے ساتھ با مقصد بات چيت کرئے مقبوضہ کشمير پر ظلم بند کريں ۔ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمير کا مسلئہ حل کريں ۔۔

ياران جہان کہتے ہيں کشمير ہے جنت ……..
جنت کسی کافر کو ملی ہيے نہ ملے گی…..

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button