سیاست

قوم پرست رہنما شہزاد آغا پیپلز پارٹی میں شامل ہوگیا، سکردو سیکریٹریٹ میں جشن کا سماں

سکردو(نمائندہ خصوصی) شہزاد آغا پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شامل ہو گئے ، شہزاد آغا کی شمولیت کے موقعے پر پیپلزسکرٹیریٹ سکردو میں جشن کا سماں ، کارکنو ں نے شاندار انداز سے غلام شہزاد آغا کو خوش آمدید کہا ان کی شمولیت کے موقعے پر شاندار ریلی کا اہتمام کیا گیا ، شہزادآغا کو ریلی کے ہمراہ اپنے گھر سے رورانہ ہو ئے ، پریشان چوک سکرودو علمدار چوک ، کھرگرونگ سکردو ، بے نظیر چوک اور دیگر مقامات پر کارکنوں کی کی طرف سے شہزاد آغا کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی تمام اہم چوکوں پر استقبال کے بعد شہزاد آغا کو پیپلزسکرٹیریٹ سکردو لایا گیا ، جہاں سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور سابق ڈپٹی سپیکر و سینئر نائب صدر جمیل احمد ، جنرل سکرٹیری پی پی پی انجینئر محمد اسماعیل سابق صوبائی وزیر محمد نصیر خان ، اور دیگر نے ان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں ہار پہنائے جب شہزاد آغا پیپلزسکرٹیریٹ پہنچے تو جیئے بھٹو کے فلک شگاف نعروں سے ان کا استقبال کیا گیا کارکنوں نے شہزاد آغا کو خوش آمدید کہنے کے لیے انہیں کاندھوں پر بٹھا لیا۔

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے غلام شہزاد آغا نے کہا کہ عرصہ دراز سے سابق وزیر اعلیٰ و پیپلزپارٹی کے کارکنان مجھے پارٹی میں شرکت کی دعوت دے رہے تھے ، پیپلزپارٹی غریب اور متوسط طبقے کی جماعت ہے کہ اب میں باقاعدہ اس جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کرتا ہوں ، میں ایک حقیقت پسند انسان ہوں ہم نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی بات کی ہے ہم نہ کبھی جھکے ہیں اور نہ ہی کبھی جھکیں گے پیپلزپارٹی شہیداء کی جماعت ہے تبدیلی خون سے آتی ہے اور اس جماعت کے لوگوں نے جمہوریت کے لیے خون کے نذارنے دیے ہیں میں عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ جس حساب سے مجھے پہلے حقوق کے لیے جدوجہد کرتا تھا اسی طرح پیپلزپارٹی کے اندر رہتے ہوئے بھی عوامی حقوق کی بات کرونگا عوامی حلقوں کے لیے بات کرنے سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا ، ن لیگ خطے کے عوام کو ماموں بنانے پر تلی ہوئی ہے ، مخص اعلانات کر کے یہاں کے عوام کو بہلانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے پلوں کی افتتاح کا شو شا چھوڑا جا رہا ہے ، پلو ں کے ڈائزئن میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ہم پہلے بھی اس تبدیلی کے مخالف تھے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی سیاست کا محور ہی اپنے سٹیلز ملز کو فوکس کرنا ہے سی پیک میں گلگت بلتستان کے عوام کو حصہ نہیں دیا جا رہا ن لیگ اپنے نمائندے گلگت سکردو روڈ کی عدم تعمیر پر خود کشی کی دھمکیاں دے رہے ہیں ان کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ انہیں مشورہ ہے کہ خود کشی کرنے کے بجائے اگر کچھ نہیں تو ن لیگ چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں آجائیں ، ن لیگ نے میرٹ کا جنازہ نکال لیا ہے اپنے بندوں کو ٹھیکے دے جا رہے ہیں چیف انجینئر اور چیف ایگزیٹو کے درمیان فساد پھیلا کر ترقیاتی کام روک دیے گئے ہیں ، میں کوئی ٹھیکہ دار نہیں ہوں اگر عوام کے حقوق غضب کرنے کی کوشش کی گئی تو کبھی خاموش نہیں رہیں گے ۔

سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے اس موقعے پر کہا ہے کہ شہزاد آغا کے پیپلزپارٹی میں آنے سے ہمارے مخالفین کی نیدیں حرام ہو چکی ہیں، شہزاد آغا اور ہماری سوچ ملتی ہے اسی لیے ہم نے شہزاد آغا کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ،ہم شہزاد آغا اور ان کے ساتھیوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کو خوش آمدید کہتے ہیں انہو ں نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کہ پیپلزپارٹی میں اب کوئی شامل نہیں ہو گا شہزاد آغا جیسے پڑھے لکھے اور باکردار شخص کی شمولیت نے یہ ثابت کر دیا کہ یہ جماعت پڑھے لکھے اور علاقے کے کیے درد رکھنے والے لوگوں کی جماعت ہے ، جو لوگ کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی میں کوئی نہیں آئے گا وہ بے ضمیر اور لوٹے لوگ ہیں اور بے ضمیر اور لوٹوں کے لیے پیپلزپارٹی میں کوئی جگہ نہیں ، شہزاد آغا کی شمولیت کا سن کر مخالفین اتنے بھوکھلائٹ کا شکار ہوئے کہ وزیر اعلیٰ کو پلوں کا افتتاح بھی اکیلے کرنا پڑا ،ن لیگ والے صرف اقتدار کے دنوں میں شیر ہوتے ہیں ، اور جانور ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے انتقامی کارائیوں کرتے ہیں اقتدار جاتے ہی ن لیگ کے کاغذی شیر لومبڑی بن جاتے ہیں اور لومبٹری کی چال چلتے ہوئے بھاگ جاتے ہیں ، ن لیگ بے ضمیر لوگوں کے لوٹے پر مشتمل ہیں میں اور شہزاد آغا ہاتھ ملا کر چلے گے تو مخالفین کی نیدیں اُڑ جائیں گی انہوں نے کہا کہ اکبر تابان نے اقرار کیا کہ آج بھی ہمارے دور کے منصوبوں اور ہماری اے ڈی پیز پر کام ہو رہا ہے ن لیگ نے آج تک ایک روپے کا کام تک نہیں کیا ، انہو ں نے کہا کہ سیاسی دباو ڈال کر ملازمین کے تبادلے کیے جا رہے ہیں ن لیگ اور ادارے خبر دار ہو جائیں اگر ہمارے سیاسی بنیادوں پر تبادلے کرانے کا سلسلہ جاری رہا تو ہم اداروں میں گھس جائیں گے اس لیے پہلے ہی انہیں خبر دار کر رہے ہیں کہ اپنی روش ترک کریں ،

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button