جرائم

دیامر پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا

چلاس(مجیب الرحمان)ڈی آئی جی دیامر استور ریجن محمد شعیب خرم ملک کی خصوصی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دیامر پولیس کا سرچ آپریشن،مطلوب ملزمان سمیت مشکوک افراد اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے گئے۔ ذرائع کے مطابق دوران تلاشی پولیس نے مطلوب ملزم محمد قدیر کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ملزم پولیس کو ایف آئی آر 51/16زیر دفعات 302/34ت پ کے تحت مطلوب تھا۔ملزم سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب دوران تلاشی مشکوک شخص سے دوران تلاشی پستول اور راؤنڈ برآمد ہوا۔ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایک اور مطلوب ملزم شیر عالم کو تھانہ ڈوڈیشال کے حدود سے گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے پستول برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق داریل میں پولیس نے کاروائی کر کے قتل کے ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی آئی جی دیامر محمد شعیب خرم نے پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے سخت احکامات دئے ہیں۔جبکہ محرم الحرام میں سیکیورٹی سمیت نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ہے۔اور داخلی خارجی راستوں میں مؤثر چیکنگ اور گشت کے عمل کو مزید تیز کرنے کے احکامات پر عملدرآمد جاری ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button