ایل پی جی گیس ڈیلرز کی ہڑتال، گلگت میں گیس کی شدید قلت
گلگت ( مون شیرین) گلگت میں ایل پی اجی گیس ڈیلروں کی ہڑتال کے باعث 2 دنوں سے شہر میں ایل پی جی گیس کی شدید قلت ہے۔ گیس ڈیلروں نے انتظامیہ کی طرف سے نئے نرخنامہ تعین کرنے کے باعث منصوعی قلت پیدا کر دی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق گیس ڈیلر کے لئے 1600 روپے 8۔11 کلو سلنیڈ ر کی قیمت مقرر کی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ڈیلروں کو کلو 135 روپے میں گیس ملتی ہے جبکہ انتظامیہ نے 145 روپے فی کلو فروخت کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس حکم کو مسترد کرتے ہوئے ڈیلروں کا کہنا ہے کہ 1600 میں 11۔8 سلنڈر فروخت کرنا ان کے لئے نقصان ہے۔ گیس ڈیلرون کا کہنا ہے کہ 11۔8 کلو سلنڈر 1750 میں فروخت کرنے کی اجازت دی جائے بصورت دیگر گیس کی ترسیل بند کریں گے۔ ہڑتال کے باعث شہروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی رٹ بحال کر کے ان ڈیلروں کے لانئسس منسوح کرے۔