عوامی مسائل

کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے گولین چترال دو میگاواٹ بجلی گھر کا دورہ کیا

چترال(بشیر حسین آزاد)کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے ایس آر ایس پی کے تعاون سے بننے والی دو میگاواٹ گولین(برموغ) پاؤر پراجیکٹ کا دورہ کیا۔کمانڈنٹ چترال نے پراجیکٹ پرہونے والی کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔مذکورہ پاؤر پراجیکٹ ایس آر ایس پی کی تعاون سے چترال ٹاون کیلئے 28کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیرہورہی ہے۔جس سے چترال ٹاون کیلئے بجلی میسر آسکے گی۔اور یہ پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔دورے میں ایس آر ایس پی (PATRIP) کے پراجیکٹ منیجر خادم اللہ بھی ان کے ہمراہ موجو د تھے۔پراجیکٹ کے بارے میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کو بریفنگ دی گئی۔

چترال ٹاون کے لوگوں کی نظریں اس بجلی گھر پر لگی ہوئی ہے۔اور کمانڈنٹ چترال کے پراجیکٹ پر ہونے والی کام کا جائزہ اور اطمنان کے اظہار سے یقیناًچترال ٹاون کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑیگی اور بجلی گھر چالو ہونے سے چترال ٹاون کے لوگ جو کہ کئی عرصے سے بجلی کے ناروا ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج سے دوچار ہیں،چھٹکارا پائینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button