جرائم

دیامر پولیس نے کومبنگ آپریشن کے دوران تین اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا

چلاس: دیا مر پولیس نے کومبنگ آپریشن کے دوران کاروائی میں تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی پولیس دیا مر ریجن محمد شعیب خرم کی خصوصی احکامات پر کومبنگ آپریشن کے دوران ایس ایچ او سٹی تهانہ چلاس شاہ سرور اور اے ایس آئی شاہ ولی کی قیا دت میں پولیس جوانوں کی ایک ٹیم نے گینی میں چھاپہ مار کر سرچ آپریشن کے دوران تین اشتہاری ملزمان ، حمایت دیں ، سلامت دیں ولد شمورو اور انعام الدین ولد بازیر ساکنان گینی مقدمہ نمبر 54/15 بجرائیم 337 (5)/ 34 PPc سٹی تهانہ چلاس کو مطلوب ملزمان کو بمقام گینی سے گرفتآر کر کے تهانہ منتقل کر دیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دیا مر پولیس علاقے سے جرائم کا خاتمہ کرنے کیلئے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دن رات دہشتگردوں سے لڑنے اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر وقت الرٹ ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button