عوامی مسائل

چلاس، محکمہ واٹر سپلائی میں چار سالوں سے خالی پوسٹ پر سپروائزر کی تعیناتی کامطالبہ

چلاس(بیورورپورٹ)واٹر سپلائی میں سپروائزر اور فورمین کی تعیناتی سنیارٹی کی بنیاد پر فوری کی جائے۔واٹر سپلائی ہیڈ کوارٹر چلاس، داریل و تانگیر میں گزشتہ چار سالوں سے سپروائزر کی آسامی خالی پڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار جملہ سٹاف واٹر سپلائی چلاس داریل تانگیر نے اجلاس کے بعداپنی جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا۔انکا مزید کہنا ہے کہ سپر وائزر کی عدم موجودگی سے امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔واٹر سپلائی میں کسی اور سیکشن سے سپروائزر لایا گیا تو تمام ملازمین احتجاجی تحریک چلانے سمیت راست اقدام پر مجبور ہونگے۔فوری طور پر سپروائزر کی تعیناتی یقینی بناکر ملازمین کو اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سر انجام دینے کا سلسلہ جاری رکھنے دیا جائے۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button