سیاست

جنرل باجوہ کو چیف آف آرمی سٹاف بنانے کی خوشی میں ن لیگ کے متوالوں نے چلاس میں جشن منایا

چلاس(بیورورپورٹ)لیفٹیننٹ جزل قمر جاوید باجوہ کو نیا آرمی چیف مقرر کرنے پر چلاس میں مسلم لیگ ن کے متوالوں نے خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی ۔ن لیگ دیامر کے صدر حاجی عبدالوحیداور ملک غلام زیب نے سینکڑوں لوگوں اور کارکنوں میں مٹھائیاں تقسیم کیا اور بھنگڑے ڈالے گئے۔اس موقع پر کارکنوں نے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ن لیگ دیامر حاجی عبدالوحید،مرکزی رہنما ن لیگ ملک غلام زیب و دیگر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ایک باصلاحیت اور تجربہ کار جرنیل کو پاک فوج کا سپہ سالار مقرر کرکے انتہائی اہم اور سنجیدہ فیصلہ کیا ہے،جس پر گلگت بلتستان کے عوام انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔انہون نے کہا کہجزل قمر جاوید باجوہ ایک دلیر اور نڈر سپہ سالار ہیں ،وہ اپنے وسیع تجربہ اور ویژن سے پاکستان کی سرحدوں کا حفاظت کریں گے،اور ملک دشمن عناصر کے انکھوں میں انکھیں ڈال کر وطن کی انچ انچ کا دفاع کریں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button