عوامی مسائل

شیخ محسن نجفی کے منجمد اکاونٹس بحال نہ کرنے سے بلتستان بھر میں سینکڑوں غریب افراد کے چولہے ٹھنڈے

کھرمنگ(سرور حسین سکندر سے) آل بلتستان پنشنئیر ایسوی ایشن کے صدر وزیر محمد فیروز نے کہا ہے کہ شیخ محسن نجفی کو شیڈول فور میں رکھنے اور ان کی منجمد اکاونٹس ابھی تک بحال نہیں کرنے کی وجہ سے بلتستان بھر میں سینکڑوں بیوا، یتیم اور غریب افراد کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہوئے ہیں غریب جوڑوں کی شادیاں رکی ہوئی ہیں جبکہ ہزاروں اسٹوڈنٹس کی تعلیم کے لئے خطرات لاحق ہے انہوں نے کہا کہ انہیں انسانیت کی خدمت کرنے کے صلے میں تنگ کیا گیا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ محسن کو جلد شیڈول فور سے نکالا جائے اور ان کے تمام منجمد اکاونٹس کو بحال کرکے ان کو پھر سے انسانی خدمت کرنے کا موقع دیا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button