عوامی مسائل

معذوری کے عالمی دن کے موقعے پر گلگت میں تقریب منعقد، مقررین نے مسائل پر روشنی ڈالی

گلگت( سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو محمد حسین نے گلوبل انٹر پرئیز اور وثیرن ویلفیر فاونڈیشن کے زیر اہتمام افراد باہم معذوری کا عالمی دن کے حوالے سے منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہے۔ ان کو معاشرے کی مفید مند شہری بنانے کے لئے اپنے کردار ادا کرے ۔ہمیں اپنے سوچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اسپیشل افراد ہماری طرح معاشرے کا حصہ ہے لیکن ہم اس کے برعکس سوچتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اسپیشل افراد کے لئے اندروں شہر اسپیشل ٹرانسپورٹ چلانے کے لئے کام کررہی ہے۔ اس سلسلے میں لاہور کی ایک فریم سوفٹ وئیر کی تیاری میں لگی ہے بہت جلد یہ سوفٹ وئیر تیاری ہو گی جس کے بعد گلگت شہر میں اسپیشل افراد اور خواتین کے لئے اسپیشل ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی۔ اُنہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان سے دیگر صوبوں کے لئے چلنے والی گاڑیوں میں بھی اسپیشل افراد کو رعایتی ٹکٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور نیٹکو میں اسپیشل افراد کے لئے ملازمت کے بارے میں اعلیٰ حکام سے بھی بات کرینگے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر گلگت پریس کلب اقبال عاصی نے کہا گلگت بلتستان میں اسپیشل افراد کی ملازمت کے  2فی صد کوٹے پر فوری طور پر عمل درآمد کی جائے ۔ مگر اس کے برعکس صوبائی حکومت اس پر عمل درآمد نہیں کر رہا ہے۔ جو کہ ان اسپیشل افراد کے ساتھ زیادتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ افراد بھیک نہیں مانگتے ہیں بلکہ محنت کر تے ہیں۔ ان افراد کو بااختیار بنا کر اپنے پاوں پر کھڑا ہو نے کے لئے سول سوسیائٹی اپنا کردار ادا کرے۔

تقریب سے دیگر مقررین اسرار الدین اسرار، عاشق حسین ڈپٹی سیکرٹری ، منظور حسین اور دیگر نے کہا کہ انسان پیدائشی طور پر معذور نہیں ہو تا بلکہ ماحول اُس سے معذور بناتا ہے۔ ماحول اگر خوشگوار ہو تو یہ افراد بھی خوش اور بہتر زندگی گزارتے ہیں۔ مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ گلگت بلتستان میں ان افراد کو اُن کے حقوق دینے کی بجائے ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش جاری ہے۔ قانون ساز اسمبلی میں 2فی صد کی قرارداد پیش کرنے کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button