عوامی مسائل

چترال سے ریچ جاتی ہوئی گاڑی اُجنو پل سے دریائے تورکہو میں گرگئی۔8افراد معمولی زخمی

چترال(بشیر حسین آزاد)اتوار کے روز صبح 11بجے چترال سے ریچ جاتی ہوئی ایک لنڈکروزرٹیکسی گاڑی گاؤں اُجنو میں پل سے نیچے دریائے تورکہومیں گرگئی۔ٹیکسی میں موجود8افراد جن میں ایک خاتون اور ایک شیر خوار بچی بھی تھی دریا سے بحفاظت نکالے گئے۔ان کو معمولی زخم آئے،کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔واضح رہے یہ پل ایک کچی چوبی پل ہے۔جو پچھلے سال کے سیلاب میں ناقابل استعمال ہوچکا تھا۔اس کی مرمت کے نام پر چند لاکھ روپے خرچ کیے گئے مگر اس کی خاطر خواہ مرمت نہ ہوسکی اور یہ کسی بھی وقت خطرہ ثابت ہوسکتا تھا۔ابھی دریا میں پانی کم ہے اس لئے گاؤں کے لوگ موقع پر پہنچ کر مسافروں کو بحفاظت دریا سے نکالنے میں کامیاب ہوئے ورنہ گرمی میں یہ ناممکن ہوسکتا تھا۔عوام ریچ اور اُجنو نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ علاقے کا فعال ایم پی اے سید سردار حسین کو علاقے کے دیرینہ مسائل کا احساس ہے اس لئے اُس سے اپیل کی جاتی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر یہ پل دوبارہ تعمیر کرائے ورنہ ہمہ وقت قیمتی انسانی جانوں کے ضائع کا خطرہ ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button