عوامی مسائل

یاسین کے بعض علاقوں میں محکمہ برقیات کی کوششیں کارگر، لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آنے لگی

یاسین (معراج علی عباسی ) محکمہ برقیات غذر کے ایکسین تاجدار حسین اور اس کے ٹیم کی شاندار کارکردگی تحصیل یاسین کے 80 فی صد علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم، علاقے میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا سلسلہ جاری عوام مطمین ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات غذر نے لوشیڈنگ کے اعصاب شکن عذاب کو ختم کرکے بجلی کی بلاتعطل ترسیل کا سلسلہ شروغ کیا ہے ۔محکمہ برقیات کی شاندار کارکردگی پر عوام خوش ہیں اور محکمہ برقیات غذر کے ایکسین تاجدار حسین اور آور سیریاسین راجہ مہدی حسین کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔البتہ یاسین کے وہ علاقے جن کے لیے نازبرپور ہاوس سے بجلی دی جاری ہے میں لوڈشیڈنگ کا نظام بدستور جاری ہے ۔محکمہ برقیات غذر نے سیلی ہرنگ پاور ہاوس سے منسلک یاسین کی 80 فی صد آبادیکے لئے لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ جبکہ نازبرپاور ہاوس سے یاسین کے بالائی علاقے تھوئی اور سیلگان کو دی جانے والی بجلی میں ہرتیسرے دن لوڈشیڈنگ کیا جارہا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button