سیاست

گورنر گلگت بلتستان سے منصوب خبر حکومت کے خلاف ایک گہری سازش ہے،رانی عتیقہ غضنفر علی خان

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) رکن قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان رانی عتیقہ غضنفر علی خان نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ گورنر گلگت بلتستان سے منصوب کرنے والی خبرکو نہ صرف تریدکرتی ہوں بلکہ اس کو گلگت بلتستان حکومت کے خلاف ایک گہری سازش قرار دیتی ہوں۔ گورنر میر غضنفر علی خان نے کبھی بھی ایسی بات نہیں کہ ہے جو کہ ہمارے دیامیر کے عوام کے خلاف کچھ بولا ہو۔ہمارے لئے گلگت بلتستان کے 10اضلاع کے عوام برابر ہے ان کے سکھ اور دُکھ ہمارے ساتھ ہے گورنر گلگت بلتستان ایک ایسا شخصیت ہے کہ گلگت بلتستان میں بسنے والے ہر فرد کے لئے قابل قبول شخصیت ہیں جس کی وجہ سے وزیر اعظم پاکستان نے میر غضنفر علی خان کو بحثیت گورنر گلگت بلتستان منتخب کیا اور انشاللہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ بغیر کسی رنگ و نسل اور تعصب سے گلگت بلتستان کے ہر علاقے کے عوام کی نمائندگی کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ میر غضنفر علی خان گورنر گلگت بلتستان سے منصوب بیان کو سختی سے مذمت کرتے ہیں اور اپوزیشن کو اس بات کا ہم یقین دلاتے ہے کہ جنہوں نے جس انداز میں میر غضنفر علی خان گورنرگلگت بلتستان کو بدنام کرنے کی ناکام سازش کی ہے انشاللہ وہ جلد بے نقاب ہو جائیگے ۔ رانی عتیقہ غضنفر علی خان نے خان کہ گلگت بلتستان خصوصا دیامیر کے عوام محب الوطن قوم ہیں ان کی گلگت بلتستان کی آزادی میں ان کا اہم کردار ہیں وہ ہمارے لئے محترم ہیں جس کسی نے بھی گورنر کو بدنام کرنے اورقوموں کو آپس میں دُور کرنے کی کوشش کی ہے انشاللہ بہت جلد گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور دیگر پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہان ضلع دیامر کے عوام کے ساتھ ملاقات کرنے کے ساتھ ان کی تحفظات کو سننے کے علاوہ تعلیم، صحت اور دیگر اہم سماجی مشکلات کو دُور کرنے اپنا کردار ادا کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button