گلگت بلتستان

گلگت ، کنوداس سرکاری کالونی کےمکینوں کا شدید احتجاج، ضلعی انتظامیہ کوغیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ناکامی

گلگت ( سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن، علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج کرنے سے ضلعی انتظامیہ کوآپریشن میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔سرکاری کالونی کنوداس میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے حکم پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران علاقہ مکینوں کے شدید احتجاج کے باعث آپریشن روکنا پڑا۔ مجسٹریٹ چراغ الدین اور نائب تحصیلدار فرمان کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہو ئے غیر قانونی مکانات تعمیر کر نے کے خلاف آپریشن شروع کیا تو علاقے کے مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔غیر قانونی تجاوزات کو روکنے کی کوشش کی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ سرکاری مکانات میں محکمہ پی ڈبیلو ڈی نے باقاعدہ ٹینڈر کر کے دیوار تعمیر کیا ہے۔ مکینوں نے اپنی طرف سے کوئی غیر قانونی دیوار تعمیر نہیں کیا ہے ۔ احتجاجی مظاہرین اور ضلعی انتظامیہ میں مذاکرات ناکام ہو نے کے باعث ضلعی انتظامیہ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button