عوامی مسائل

اشکومن: پیک آورز میں آوورلوڈ ٹرانسفارمرز کو آف کردیا جائے گا

اشکومن(کریم رانجھا) پول فیوزنگ کا نظام ختم،جس ٹرانسفارمر پر لوڈ زیادہ ہوگا،اسے آف کردیا جائے گا،اشکومن پاور ہاؤس سے گاہکوچ بازار کو بجلی نہیں دی جائے گی ، صارفین محکمہ برقیات کے ساتھ تعاون کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمد اور محکمہ برقیات کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئیر محمد عالم اور تحصیلدار اشکومن خالد انورنے چٹورکھنڈ ریسٹ ہاؤس میں عمائدین علاقہ کے ساتھ ملاقات کے دوران بجلی کی قلت کے حوالے سے گفت وشنید کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل اشکومن سے عنقریب لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا،اشکومن پاور ہاؤس کے لئے جدید ٹربائن کی پرچیزنگ ہو چکی ہے نیز چند دنوں میں دوسرے مشینری کے لئے ٹینڈرز ہونگے ،اس کے علاوہ اشکومن پاور ہاؤس سے گاہکوچ بازار کو بجلی کی سپلائی بند کردی گئی ہے اور اس سلسلے میں تحریری معاہدہ بھی ہو چکا ہے۔اوور لوڈنگ روکنے کے لئے صارفین عملی تعاون کریں اور مقررہ اوقات کے دوران برقی آلات کا استعمال نہ کریں۔اس موقع پر معززین علاقہ نے پول فیوز نصب کرنے کی مخالفت کی جس پر اے سی پونیال اشکومن نے فوری طور پر فیوز ہٹانے کا حکم دیا،اس کے علاوہ میٹنگ میں طے پایا کہ ہر ٹرانسفارمر کا وولٹیج چیک کیا جائے گا اور ’’پیک آورز‘‘ میں اوورلوڈ ٹرانسفارمرز کو آف کردیا جائے گا۔عمائدین علاقہ نے آر ۔ای برقیات محمد عالم کی غذر میں دوبارہ تعیناتی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال میں بہتری کی امید ظاہر کی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button