ماحول

وزیر اعلیٰ کے عوام دوست اقدامات کی وجہ سے گلگت شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔رہنما مسلم لیگ ن

گلگت (چیف رپورٹر ) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی حاجی عابد علی بیگ، مسلم لیگ ن کے صوبائی راہنماوں عطاالرحمن ،ریاض احمد ،اول خان مناوری ،شیردل خان ،عتیق الرحمن و دیگر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے عوام دوست اقدامات کی وجہ سے گلگت شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔عوام گلگت شہر کو صاف ستھر ارکھنے کیلئے اپنی زمہ داری پورے کرے اپنے ارد گرد ماحول کو صاف رکھیں اور گندگی کو شاپرز میں ڈالکر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے حوالہ کریں جوکہ ہر صبح انکے گھر کے دہلیز پہ دستک دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان کو آلود گی سے محفوظ بنانے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا قائم کیا ۔جسکی وجہ سے شہر میں صفائی کی حالت بہتر ہوئی سابقہ حکمرانوں نے اپنے تجوریوں کو بھرنے کیلئے عوامی مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں رکھی جسکے باعث گلگت شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا تھا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکار اپنی زندگی داوء پہ لگاکر ماحول کو صاف ستھراء رکھنے کیلئے کوشاں ہیں اب گلگت شہر کا شمار صاف ستھراء شہروں میں ہونے لگا ہے جسکا کریڈٹ وزیر اعلیٰ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں کو جاتا ہے ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں کو تحفظ دینے کیلئے بھی انتظامات کئے جائیں تاکہ دوران ڈیوٹی انہیں خطرات کا بھی سامنا کرنا پڑ تا ہے انشاوء اللہ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں گلگت بلتستان ترقی یافتہ اور دیگر صوبوں کیلئے ایک رول ماڈل ثا بت ہوگا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button