ماحول

گلگت شہر کو صاف ستھراء رکھنے کیلئے گلگت ویسٹ منیجمنٹ عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔ خرم پرویز ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت

گلگت (پ۔ر) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت خرم پرویز نے کہا کہ گلگت شہر کو صاف ستھراء رکھنے کیلئے گلگت ویسٹ منیجمنٹ عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔ صاف ستھراء گلگت شہر ہماری اولین ترجیح ہے۔ شہر کو آلودگی سے محفوظ بناے کیلئے عوامی مقامات پر نصب کوڑا دانوں کا ستعمال یقینی بنائیں، اپنے گھر پارک اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ اور گھر کا کوڑا کرکٹ شاپرز میں ڈالکر ویسٹ منیجمنٹ کے اہلکاروں کے حوالہ کریں تاکہ ہمارا پیغام صفائی نصف ایمان ۔اب چمکے کا گلگت بلتستان کے نعرے پہ عملی جامعہ پہنا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے اور شہری ،تاجر حضرات اس سلسلے میں اہم کردارادا کر سکتے ہیں ۔امید ہے انجمن تاجران گلگت شہر کو صاف اور خوبصورت بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون کرینگے۔ دکاندار حضرات اپنے دکانوں کو بند کرنے سے پہلے اپنے دوکانوں کو صاف کرکے کچرے کو شاپرز میں ڈال کر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے نصب کئے گئے کچرہ دانوں میں ڈالیں تاکہ ویسٹ منیجمنٹ سٹاف وہاں سے اٹھاکر مین ڈمپ سائٹ لیجایا سکے۔ بازاروں کو صاف رکھنے میں انجمن تاجران کردار ادا کرے تاکہ گلگت شہر کو ہم صحیح معنوں میں صاف رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور لوکل گورنمنٹ کی طرف سے گلگت شہر کو پاک صاف رکھنے کیلئے عوامی مہم کامیابی سے جاری ہے اس سلسلے میں آ ج شہر میں تجاوزات کو ہٹاتے ہوئے صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سول سو سائٹی مقامی حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا بھرپور تعاون کرنا ہوگا تاکہ ہم سب کو صاف ستھرے اور آلود گی سے پاک ماحول کیلئے کی جانے والے کوششوں کو کامیابی مل سکیں ۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button