عوامی مسائل

تھک نیاٹ میں گندم کا بحران ہے، لوگ چاول پر گزارہ کر رہے ہیں: مولانا سجا الحق

چلاس(بیورورپورٹ)تھک نیاٹ میں گندم کا شدید بحران عوام چاول پر گزارہ کرنے لگے ۔گزشتہ کئی ہفتوں سے عوام کو گندم نہیں مل رہا جس کی وجہ لوگ چلاس میں گندم ڈپوز کے باہر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن دیامر کے سینئر نائب صدرمولانا سجاء الحق نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ تھک نیاٹ کے عوام کو 1998کی مردم شماری کے مطابق بھی کوٹہ نہیں مل رہا ہے ،تھک نیاٹ کے کوٹے میں آئے روز کٹوتی کی خبروں نے غریب عوام کو زہنی مریض بنا کر رکھ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بالائی علاقوں لوشی،چھڑاٹ،جوتی۔بہسل،گوشر اور دیگر نالہ جات میں گندم نہ ملنے کے باعث عوام بسکٹ اور چاول کھانے پر مجبور ہیں ، لوگوں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت ہے ،جبکہ محکمہ خوراک کے حکام سب اچھا ہے کا رپورٹ آگے پیش کر کے خود کو برالزماں ٹھراتے ہیں ،مگر پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری تھک نیاٹ میں گندم بحران کا نوٹس لیں اور عوام کو گندم دیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button