سیاست

مخصوص نشستوں پر اسمبلی پہنچنے والی خواتین اپنی مراعات اور مفادات تک محدود ہوگئی ہیں، ساجدہ صداقت

گلگت (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ استور کی صدر ساجدہ صداقت نے کہاہے کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے نام پر اسمبلی کے فلور تک پہنچنے والی خواتین ممبران اسمبلی نے سوائے اپنے لئے مراعات اور مفادات کوئی دوسرا کام نہیں کیا ہے او رخواتین ممبران اسمبلی کو اس بات کی بھی پرواہ نہیں ہے کہ ظلم اور زیادتیوں سے تنگ آکر خواتین بالخصوص پڑھی لکھی نوجوان لڑکیوں میں خودکشیوں کا رجحان بڑھ رہا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خواتین کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے اور نہ صرف ملازمت پیشہ بلکہ پرائیویٹ اداروں میں کام کرنے والی خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے جبکہ قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی نمائندگی کرنے والی ممبران اسمبلی کو اس بات کی فکر ہی نہیں ہے کہ گلگت بلتستان کی خواتین کی مشکلات میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ ایک انگریزی اخبار میں ممبران قانون ساز اسمبلی، گلگت بلتستان کونسل اور بعض صوبائی وزراء کے حوالے سے وومن ٹریفکنگ کی خبر شائع ہوگئی اور صوبائی حکومت بالخصوص وزیر اعلیٰ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اس سنجیدہ مسئلے کو سرد خانے کی نذر کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیر تعلیم طالبات شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور وومن ٹریفکنگ جیسے اہم ایشو پر بھی خواتین ممبران اسمبلی کی زبانوں پر تالے پڑگئے انہوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ وومن ٹریفکنگ جیسے سنگین الزامات سمیت خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر جی بی سے تعلق رکھنے والی خواتین احتجاج پر مجبور ہوں گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button