سیاست

این ٹی ایس اور محکمہ تعلیم پر انگلیاں اٹھا نے سے پہلے حقا ئق معلو م کر لینی چا ہیے، ثنائی

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر تعلیم حاجی محمد ابرا ہیم ثنا ئی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان امن کا گہوارہ بن چکا ہے ۔صو با ئی حکومت قیام امن کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے ،کسی بھی صورت گلگت بلتستان کا امن تبا ہ ہو نے نہیں دینگے ۔ سیکیورٹی ادارے انتہا ئی تند ہی سے اپنے فرائض سر انجا م دے رہے ہیں ، امن وامان کی صور ت حا ل پچھلے پا نچ سا لو ں سے بدر جہا ں بہتر ہے ،عوا م کی جا ن و مال کی حفاظت صو با ئی حکو مت کی اولین تر جیح ہے۔

انہو ں نے کہا کہ تعلیم اور صحت عوام کا بنیاد ی حق ہے ، تعلیم کی بہتر ی اور معیار پر کوئی سمجھو تہ نہیں کیا جا ئے گا ،صو با ئی حکو مت ہرتحصیل میں انٹر کا لج بنا رہی ہے تاکہ غریب کے بچے بھی تعلیم تک رسائی آسا ن ہو ، این ٹی ایس اور محکمہ تعلیم پر انگلیاں اٹھا نے سے پہلے حقا ئق معلو م کر لینی چا ہیے ، سنی سنا ئی با توں کو لے کر کسی محکمے اور ادارے پر تنقید کر نا عقلمندی نہیں ہے ۔ہم محکمہ تعلیم میں ہر حا ل میں میرٹ کی با لا دستی چا ہتے ہیں ، کسی کے پا س اگر نیک مشورہ ہے تو ہمیں آ گاہ کر یں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button