گلگت بلتستان

کنٹرول روم میں کیمروں کے زریعے مشکوک افراد اور مشکوک گاڑیوں پر کڑی نظر رکھیں، انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان

گلگت(پ۔ر) موجودہ ملکی سکیورٹی صورتِ حال کے پیشِ نظر پولیس اہلکاران کو پوری زمہ داری کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کرنی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کیپٹن (ریٹائرڈ) ظفر اقبال اعوان نے سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت قائم کنٹرول روم کے دورے کے دوران اہلکاران سے گُفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کنٹرول روم میں تعینات اہلکاروں اور آپریٹروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کنٹرول روم میں کیمروں کے زریعے مشکوک افراد اور مشکوک گاڑیوں پر کڑی نظر رکھیں اور بروقت متعلقہ تھانوں کو اطلاع دیں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے۔آئی جی گلگت۔ بلتستان نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر نے پورے ملک میں دہشت گردانہ کاروائیاں شروع کررکھی ہیں۔ گلگت۔ بلتستان پولیس کے آفیسران اور جوان خطے کو کسی بھی طرح کی ممکنہ سازش سے بچانے کے لئے پوری تُندہی اور جانفشانی سے سیکیورٹی خدمات انجام دیں اس سلسلے میں غفلت کی کسی طور گُنجائش نہیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان نے گلگت شہر کی سکیورٹی کا جائزہ لیااور مختلف تھانوں اور چوکیوں پر جوانوں سے ملاقات کی اور سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کر دئے۔ اس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ شہر میں مؤ ثر سکیورٹی کے لئے لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے بھی محکمہ برقیات کے تعاون سے اقدامات کئے جائیں گے۔آئی جی گلگت بلتستان نے عوام الناس سے بھی اپیل کیا ہے کہ وہ سکیورٹی اداروں بلخصوص پولیس فورس سے بھر پور تعاون کرتے ہوئے اپنے محلوں بازاروں اور علاقوں پر کڑی نظر رکھیں اورکسی مشکوک شخص یا گاڑی کا پتہ چلے تو فوری طور پولیس کو اطلاع دیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button