ماحول

گلگت بلتستان کے بنجر داسس کو قابل کاشت بنانے کیلئے بھر پور جدو جہد کررہے ہیں ۔ احسان اللہ میر

چلاس(بیورورپورٹ)چلاس گونر فارم میں ایک سمینارکا انعقاد کیا گیا۔ سمینار میں ای ٹی آئی گلگت بلتستان کے کوارڈنیٹر احسان اللہ میر ،ایس ایم ٹی کے کنوینئر نمبردار یعقوب خان ،حاجی محمد ریحان و دیگر عمائدین نے شرکت کی ۔سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کو آرڈنیٹر احسان اللہ میرنے کہا کہ گلگت بلتستان کے بنجر داسس کو قابل کاشت بنانے کیلئے بھر پور جدو جہد کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کینو داس چینل کی تعمیر ای ٹی ٓئی بھرپور مالی تعاون کرے گی ۔اس موقع پر عوام علاقہ نے ای ٹی ٓئی کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ کر لیا اور کینو داس کو آباد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر نمبردار یعقوب کو ایس ایم ٹی کا متفقہ طور پر کنوینئر مقرر کر دیا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button