گلگت بلتستان

گلگت بلتستان پاکستان کے سرحدوں کا محافظ ہے۔ سراج الحق

اسلام آباد (محمد علی عالم ) امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ گلگت بلتستان دفاعی لحاظ سے بہت اہمیت کے حامل ہے، سی پیک کی وجہ سے اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ گلگت بلتستان پاکستان کے سرحدوں کی محافظ ہے۔ پاک آرمی کے ساتھ مل کر سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینا وقت کی اہم ضرورت اور وہاں کی عوام کی ڈیمانٹ بھی ہے۔ میں ہر مجلس میں کہتا ہوں کہ 39ہزار مربع کلومیٹر پر محیط علاقہ گلگت بلتستان کے عوام نے آزاد کر کے پاس کو دیا ورنہ بھارت کا بارڈر وہاں کی بجائے بشام میں ہوتا۔ گلگت بلتستان کےعوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کو اسی طرح حقوق چاہتا ہوں جس طرح اسلام آباد کو حاصل ہے۔ میں ہر فورم پر آواز اٹھاوں گا۔ موجودہ حکومت کو اس معاملے میں سنجیدگی لینا چائیے۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button