گلگت بلتستان

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علیخان نے مزار قائد پر حاضری دی، گورنر سندھ سے ملاقات کی

کراچی (پ ر) گور نر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے صوبہ سندہ کے دورے کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔گورنر گلگت بلتستان کو پاکستان نیوی کے خصوصی دستے نے سلامی دی ۔گورنر گلگت بلتستان کا گورنر سندھ محمد زبیر عمر سے تفصیلی ملاقات ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی ۔گورنر سندھ نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبا ء و طالبات کے ہاسٹل اور سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹرتعمیر کرنے کے لیئے اراضی مختص کرنے کا وعدہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان صوبہ سندھ کے دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں ۔ اس دورے کے دوران گورنر گلگت بلتستان نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔مزار قائدپر حاضری کے بعد گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے گورنر سندھ محمد زبیر عمر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

گورنر گلگت بلتستان نے حکومت سند ھ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے بہت سارے خاندانوں کو کراچی میں قیام کے مواقع دیے ہیں اور زیر تعلیم طلباء و طالبات کو بہترین وسائل فراہم کررہے ہیں ۔ملاقات کے دوران کراچی میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے رہائشی مشکلا ت کو مد نظر رکھتے ہوئے

گورنر گلگت بلتستان کی درخواست پر گورنر سند ھ نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبا ء و طالبات کے لیئے ہاسٹلز اور سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر تعمیر کرنے کے لیئے اراضی فراہم کرنے کا وعدہ کیا ۔

گورنر گلگت نے کہا کہ میٹرک کے بعد بہت سارے طلبا ء و طالبات اعلیٰ تعلیم کے لیئے کراچی کا رخ کرتے ہیں اس دوران صوبہ سندھ کے پالیسی کے تحت کراچی یا سندھ سے میٹرک پاس کرنے والے طلباء و طالبات کو کراچی یونیورسٹی یا دیگر اداروں میں داخلے کے لیئے ترجیح دی جاتی ہے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کے سٹوڈینٹس کو داخلہ لینے میں بہت سارے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر گورنر سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے تمام سٹوڈینٹس کو اس پالیسی میں ریلیکسیشن دی جائے گی تاکہ زیادہ دے زیادہ طلباء و طالبات کراچی کے تمام تعلیمی اداروں خصوصاً کراچی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرسکیں اور گورنر گلگت بلتستان کی درخواست پر گورنر سندھ نے صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں میڈیکل اور انجینئرنگ سیٹس کو بڑھانے کی یقین دہانی کرادی ۔

اس ملاقات کے دوران گورنر گلگت بلتستان نے گورنر سندھ کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت بھی دی جسے قبول کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ گلگت بلتستان کا تفصیلی دورہ کرونگا تاکہ دونوں صوبوں کے مابین ہم آہنگی کی فضا قائم ہوسکے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button