سیاست

ن لیگ نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے، پیپلز پارٹی رہنماوں کا استور میں احتجاجی جلسے کے دوران الزام

استور( خبرنگار) پاکستان پیپلز پارٹی استور کے زیر اہتمام صوبائی حکومت کی کرپشن لوٹ مار کے خلاف پریشان چوک میں ایک احتجاجی جلسہ ہوا۔ جلسے میں ڈویثرنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی استور دیامر محمد نصیر خان ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عتیق الرحمن ایڈوکیٹ ،قائم مقام صدر پاکستان پیپلز پارٹی استور ڈاکٹر مظفر علی ریلے ، خواتین ونگ پاکستان پیپلز پارٹی کی سنیر رہنما ساجدہ صداقت ،محمد رمضان ، شمس الدین ، محمد صابر ،کلیم اختر ،امجد قریشی ، عرفان علی ، احسان علی و دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیرو ڈویثرنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی استور دیامر محمد نصیر خان نےکہا کہ حفیظ الرحمن اور اس کی ٹیم نے آج تمام سر کاری اداروں کے اندر کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے خاص طور پر ضلع استور میں استور کا منتخب نمایندہ موصوف برکت جمیل نے محکمہ صحت میں ہونے والی بھرتیوں پر میرٹ کا جنازہ نکا ل کر اپنے رشتہ داروں کے علاوہ لیگی کارکنوں کو نوازا ۔ان غریب ملازموں کا کیا قصور ہے جو 10,10سال سے محکمہ ہیلتھ استور میں عارضی طور پر اپنی خدمات سر انجام دیں رہے تھے برکت جمیل سن لیں، بد قسمتی سے آپ کو ایوان میں بھیج دیا گیا مگر آج جس کا غلط فائدہ اٹھا کر استور میں تعصبات پر مبنی پالیساں بنا رہے ہوں اگر اس طرح کی حرکتیں آگے بھی کروگے تو ہم آپکو کہیں کا نہیں چھوڑینگے انہوں نے اس موقعے پر مزید کہا کہ موصوف پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ ہمارے دور کے پراجیکٹ اخبارات میں مشتہر کر رہے ہیں آج ان کی ناہلی کی وجہ سے استور مسائلستان کا گڑھ بن چکا ہے بد قسمتی سے ما رشل لا کی گود میں پلی ہوئی جماعت مسلم لیگ (ن) نے وقت آنے پر محمد سلیم جیسے لیڈر کو چھوڑ کر پیسوں کے بل بوتے پر برکت جمیل جیسے نا اہل اور فیڈر پینے والے بچے کوٹکٹ دیکر اسمبلی کا ممبر بنایا جس کا نقصان پوری استور عوام کو ہو رہا ہے ۔

اس موقعے پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی گلگت بلتستان عتیق الرحمن ایڈوکیٹ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کرپشن کی مثالیں قائم کر دی ہے بد قسمتی سے تحقیقاتی ادارے خاموش ہیں اگر اس ہونے والی کرپشن میں کوئی تحقیقات نہیں ہوئی تو پاکستان پیپلز پارٹی استور اگلا جلسہ نیب کے آفس کے سامنے کرے گی۔

اس موقعے پر قائم مقام صدر پیپلز پارٹی استور ڈاکٹر مظفر علی خان ریلے نے کہ بلا شیر کبھی نہیں بن سکتا ہے اگر شیر بنے کی کوشش کیا تو اس کو جنگل میں بھگا دینگے۔ میں حفیظ الرحمن اور برکت جمیل کو چیلنچ کرتا ہوں کہ پیپلز پارٹی کے میرے جیسا ادنے سے ورکر سے ساتھ مناظرہ کریں اگر مناظرے میں ان کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا تو عوام مجھے اسی چوک میں جوتوں کا ہار پہنا دیں، اور اگر ثابت کیا تو پھر عوام خود ان کا احتساب کریں۔

اس موقعے پر پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صوبائی رہنما ساجدہ صداقت نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے آج استور سمیت گلگت بلتستان میں بھرتیوں اور ٹھکیوں میں یہ پالیسی رکھا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کا ہونا لازمی قرار دیا ہے ہم ان کی اس پالیسی پر لعنت بھیج دیتے ہیں ۔

اس موقعے پر نائب صدر پیپلز پارٹی استور نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرین دشکن کے ساتھ بہت ذیاتی کر رہی ہے حکومت کوئی ٹس سے مس نہیں ہے

اس موقعے پر کلیم اختر ، عرفان علی ،احسان علی و دیگر رہنماوں نے بھی جلسے سے خطاب کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button