سیاست

ن لیگ کا جشن چور مچائے شور کے مترادف ہے، وزیر اعظم کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا ہے، شاہ ناصر

چلاس(نامہ نگار)ن لیگ کا جشن چور مچائے شور کے مترادف ہے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ نوازشریف کی چوری کا ثبوت ہے۔اب ایک وزیر اعظم کو ملزم کی طرح جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔مسلم لیگ ن دیامر کے اراکین کی پارٹی میں کوئی اہمیت ہی نہیں ہے۔ضلعی صدر عبدالوحید اور انکے ساتھی بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔جشن کے نام پر چلاس کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار سینئیر نائب صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان شاہ ناصر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پی ٹی آئی کی کامیابی ہے ۔ن لیگ والوں کا جشن نوازشریف کو ملزم بننے پر ہو سکتا ہے باقی انکے جشن کا کوئی اور مقصد ہرگز نہیں ہے۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button