سیاست

معروف سماجی رہنما ایوب خان پیپلز پارٹی اشکومن کا صدر منتخب

غذر (محبت حسین دانش سے)پاکستان پیپلز پارٹی غذر کے سنیر نائب صدر ظفر محمد شادم خیل کی قیادت میں تحصیل اشکومن کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے خصوصی اجلاس ریسٹ ہاؤس چٹورکھنڈ میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں پارٹی کے بانی رہنماوں مشروف عالم، سید مدد شاہ، نمبردار اعلیٰ مرزا محمد، کے علاوہ تحصیل اشکومن مختلف گاؤں سے تعلق رکھنے والے نمبرداروں، پارٹی کے جیالوں، کارکنوں، پی ایس ایف،پی واہی او، کے عہدیداروں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں باہمی مشاورت اور کثرت رائے سے تحصیل اشکومن کابینہ کا انتخاب کیا گیا کثرت رائے سے معروف سماجی شخصیت ایوب خان کو صدر، سینئر رہنما پی پی پی بخت شاہیک سینرنائب صدر، مرزا مراد جنرل سیکرٹری، نفس پناہ، داود پناہ،مھربان خان، نائب صدور، دینار بیگ جوائنٹ سیکریٹری، علی مراد فنانس سیکرٹری، رحمت علی انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوے

اجلاس میں سب ڈویژن پونیال اشکومن کی کابینہ کے لئے بھی ممبران کا انتخاب کیا گیا ہے ان کی فرست ضلعی آفس ارسال کی جائے گی۔ جہاں سے ان کے عہدوں کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔ اجلاس میں صوبائی اور ضلعی قیادت پر مکمل اعتماد کا قرار داد منظور کرلیا گیا اور پارٹی کی فعالیت کے لئے حکمت عملی طے کی گئی اور بہت جلد گاو?ں سطح پر یونٹوں کا قیام اور پی ایس ایف کا باڈی تشکیل دینے کے بارے صوبائی قیادت سے فوری مشاورت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے پہلی اجلاس میں سینکڑوں افراد کی شرکت کو پارٹی کی کامیابی قرار دیا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button