سیاست

آیئنی حقوق کے حوالے سے کشمیری قیادت کی بے جا تنقید و تحفظات کا موثر جواب دیا جائے، گلگت بلتستان تھنکرز فورم

اسلام آباد (ابرار حسین استوری) گلگت بلتستان تھنکرز فورم کے زیراہتمام حکومت کی مثبت کارکردگی اور منفی پہلووں کے عنوان سے چار روزہ آن لائن مکالمہ منعقد ہوا۔ مکالمے میں حکومتی، سیاسی، سماجی رہنماؤں، دانشوروں، وکلا، صحافیوں اور اندرون و بیرون ملک سے ماہرین و مفکرین نے حصہ لیا۔

شرکائے مکالمہ نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو سابقہ حکومت سے بہتر قرار دیا اور موجودہ حکومت کے مثبت اقدامات جن میں تعلیمی اداروں میں شفاف بھرتیوں کتابوں کی فراہمی امن عامہ کی بہتر صورتحال این ٹی ایس اور فیڈرل سروس کمیشن کے زریعے بھرتیوں اور دیگر مثبت اقدامات کی بھرپور ستائش وتحسین کی اور گورننس کو بھی بہتری کی جانب گامزن قرار دیا شرکا نے حکومت کے منفی اقدامات کو بھی شدید الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا اور حکومت کو تنبیہ کی گئی کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز برتے جس سے معاشرے میں بے چینی و انارکی پھیلے۔

شرکا نے کہا کہ خالصہ سرکار کے نام پر موجودہ حکومت کے دور میں زمینوں کی بندربانٹ میں تیزی آئی ہے جس باعث معاشرے میں سخت بیچینی اور غم و غصہ پایا جاتا ہے اس معاملے میں فلفور قانون سازی کے زریعے عوامی ملکیتی اراضی کا تحفظ کیا جائے پولیس اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں پر شدید عوامی تحفظات ہیں تحقیقات کی جائیں سفارش کلچر کا خاتمہ کرکے میرٹ کی بالا دستی کو یقینی بنایا جائے سی پیک کے معاملے میں حکومت روایتی سستی و غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے اس سلسلے میں وفاق میں بھرپور لابنگ کی جائے شیڈول فور اور دیگر ریاستی قوانین کے زریعے عوامی رائے کو دبانے کے ہتھکنڈوں سے گریز کیا جائے حکومت کے اردگرد موجود ایسے عناصر جو مخصوص علاقے اور طبقے کی حکومت کا تاثر پیدا کررہے ہیں کو دور رکھا جائے۔

شرکا نے کہا کہ آئینی حقوق کے حوالے سے کشمیری قیادت کی بے جا تنقید و تحفظات کا موثر جواب دیا جائے اور آئینی حقوق کے لئے جامع کوششیں کی جائیں اور بلاامتیاز احتساب کے عمل کا آغاز کیا جائے۔

مکالمے کے میزبان اسپیکر کے فرائض ایڈووکیٹ سیف الرحمن افق نے سرانجام دئیے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button