سیاست

حکومت نے مجھےبلتستان آنے سے روک دیا، بلاول بھٹو

سکردو (چیف رپورٹر) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت نے مجھے جی بی آنے سے روک دیا،انشا ء اللہ گلگت بلتستان ضرور آؤنگا،جلسے کو کامیاب بنانے پر گلگت بلتستان بالخصوص بلتستان کے غیور عوام اور پارٹی قائدین کارکنان اور جیالوں اور میڈیا کا شکر گزار ہوں۔ صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ کو ٹیلی فون پر کامیاب جلسے کی مبارکباد دیتے ہوئے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ بڑی خواہش تھی کہ سکردو کے جلسے میں شرکت کر کے عوام سے ملاقات کروں لیکن وفاقی اور صوبائی حکومت نے مجھے سکردو آنے سے روک دیا لیکن میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ انشا ء اللہ ہر صورت میں گلگت بلتستان آؤنگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جلسے کو کامیاب بنانے میں میڈیا نے نمایاں کردار ادا کیا ہے انہیں خراج تحسین پیش کر تاہوں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے پیپلزپارٹی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ، گلگت بلتستان کے عوام سے مجھے خاص محبت ہے ،انشاء اللہ بہت جلد گلگت بلتستان کا دورہ کرونگا ، انہو ں نے سکردو میں شاندار طاقت کا مظاہرہ کرنے پر پارٹی کارکنان صوبائی قائدین اور جیالوں کا شکر گزار ہوں ،اسکر دو کے جلسہ عام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ بھٹو الزم و پی پی پی آج بھی وفاق کی زنجیر ر ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماء پارٹی کا پیغام گھر گھر پہچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ، انہو ں نے کہا کہ جیالوں و عوام کو دھکمانے تشدد اور میڈیا ٹرائل کے زریعے پارٹی کو بدنام کرنے جیسے ہتکھنڈے دہراے گئے۔ پارٹی کارکنان پارٹی کا پیغام گھر گھر پہچانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button