عوامی مسائل

جلکھڈ سے بابوسر ویلی تک سڑک پر لینڈ سلائیڈز کا ملبہ تاحال پڑا ہے

چلاس(مجیب الرحمان)بابوسر جلکھڈ شاہراہ پر زیرو پوائنٹ سے بابوسر ویلی تک مختلف مقامات پر پڑا لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ تاحال نہیں ہٹایا جا سکا۔بھاری پتھر اور ملبے سے سڑک تنگ ہو کرہائی وے پگڈنڈی کا منظر پیش کرنے لگی۔یک طرفہ سڑک کی وجہ سے اکثر گاڑیوں کی آپس میں ٹکرکا خدشہ برقرار ہے جبکہ دوسری رخ سے آنے والی گاڑی کو گزارنے میں بھی وقت کا ضیاع ہو رہا ہے۔دوسری جانب بڑی گاڑیوں بسوں اور ٹرکوں کا سفر بھی اس شاہراہ میں مشکل ہو تا جا رہا ہے۔شاہراہ بابوسر جلکھڈ سے برف ہٹانے کے بعد کم مسافت شاہراہ پر سفر کو ٹرانسپورٹرز اور مسافر سفر کو ترجیح دے رہے ہیں۔مگر سڑک پر پڑا ملبہ نہ ہٹانے سے ناخوشگوار واقعات کا اندیشہ ہے۔عوامی حلقوں اور ٹرانسپورٹرز نے روڈ میں پڑا ملبہ فوری صاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تاکہ مسافر اور ٹرانسپورٹر ز اذیت سے بچ سکیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button