رابطہ کریں

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔ 2007 میں اجرا کے بعد سے پامیر ٹائمز نے مسلسل یہ کوشش کی ہےکہ مستند اور معیاری معلومات قارئین تک پہنچانے کا اہتمام کیا جاسکے۔ اس دوران ہمارے ساتھ متعدد رضاکار رپورٹرز اور سیٹیزن جرنلسٹس کا تعاون رہا ہے۔ آن لائن انگریزی اشاعت کی مسلسل کامیابی کے بعد کچھ سال پہلے ہم نے پامیر نامہ کے نام سے ایک اردو بلاگ کا اجرا کیا تھا۔ قومی زبان میں لکھنے کی ضرورت اور قارئین اور لکھاریوں کی پرزور سفارش پر بعد میں بلاگ کی بجائے ایک مکمل اردو ویب پورٹل کا اہتمام کیا گیا، جس میں گزشتہ دس سالوں سے خبروں، مضامین اور فیچرز کے علاوہ تصویری کہانیاں بھی وقتا فوقتا شائع کی جارہی ہیں۔ اردو زبان میں بلاگ کے اجراء کا مقصد ان لوگوں تک معلومات کی رسائی کو ممکن بنانا ہے جو انگریزی زبان سے نا بلد ہیں. گلگت بلتستان، چترال اور کوہستان کے علاوہ پورے علاقے کے ہر کونے اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان کے امور میں دلچسپی رکھنے والے خواتین اور حضرات اس بلاگ سے معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ، مختلف امور سے متعلق خبروں اور آرا کا تبادلہ بھی کر سکتے ہیں۔

اس ویب پورٹل پر ہم ترجیحی بنیادوں پر پہاڑی علاقوں کی خبریں شائع کرتے ہیں۔ انگریزی اور اردو زبانوں میں اشاعت کے بعد پامیر ٹائمز نے بروشسکی اور وخی زبانوں میں بھی اشاعت کا آغاز کیا۔ اس سلسلے میں ان دونوں زبانوں کے ماہرین کی مدد لی گئی ہے۔ مستقبل میں ہم دیگر زبانوں میں بھی اشاعت شروع کرنے کا خواب رکھتے ہیں۔ ہم تک اپنی آرا، مضامین، تصاویر اور خبریں پہنچانے کے لیے ہمیں ای میل کیجئے

مواد بھیجنے کےلئے رابطہ کیجئے:

pamirtimes@gmail.com
editor@pamirtimes.net
WhatsApp: +92 355 4363117

    Back to top button